تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:عوام مہنگائی ،بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں،ڈاکٹر وسیم اختر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)مظلوم عوام متحد ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو ملک بھر سے کرپٹ حکمرانوں،قبضہ گروپوں،چوروں،ڈاکوؤں اور رشوت خوروں کا خاتمہ کر دیں گے ۔عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوں سے نجات کیلیے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں۔
جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر،نائب امیر وقار ندیم وڑائچ ،سیکرٹری جنرل نزیر احمد جنجوعہ اور دیگر کا عوام سے خطاب
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان کے ڈیرے پر عوام ،معززین علاقہ ،صحافیوں ،تاجروں،کے بہت بڑے اجتماع سے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر،نائب امیر وقار ندیم وڑائچ ،سیکرٹری جنرل نزیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ عوام مہنگائی ،بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں۔جگہ جگہ قبضہ گروپوں نے لاکھوں ایکڑ سرکاری اور غیر سرکاری زمینیں ہڑپ کر رکھی ہیں،تھانوں ، کچہریوں ،عدالتو ں،سرکاری دفاتر میں انصاف کے حصول کیلیے جانے والوں کو دھکے ملتے ہیں ۔مظلوم لوگ اگر جماعت اسلامی کی دیاند دار،خدا خوف اور نڈر قیادت کا ساتھ دیں تو ہم پاکستان کو کرپشن سے پاک کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں ریاست نبوی کی طرح امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے بڑا کشکول لیکر قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور،،قرض اتارو ملک سنوارو،،کے نعرے لگانے والوں نے ملک کو مزید قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے جس وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہوجانے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں جن لوگوں نے حکمرانوں کو ووٹ دیے اب وہی لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کے نائب امیر وقار ندیم وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں کیونکہ مظلوم اور غریب کی خدمت کرنا سنت نبوی ہے ۔سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب نزیر احمد جنجوعہ نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ گھر گھر پھیل جائیں اور عوام کو سمجھائیں کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے ہی میں ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں اس لیے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران پارٹی کو شکست فاش ہوگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ضلع قصور کے امیر عثمان غنی نے کہاجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل سردار نور احمد ڈوگر،شباب ملی اور صحافیوں نے قبضہ گروپوں کے خلاف متحد ہوکر جس دلیرانہ طریقے سے کامونگل کے مظلوم سابق ناظم محمد شفیق کا ساتھ دیا ہے اس پر وہ ان کوجماعت اسلامی کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔آخر میں میزبان حاجی محمد رمضان اور محمد شفیق ،حمزہ شفیق ،احمد جمال ،زین العابدیں،نے قبضہ گروپوں سے انکی زمین چھڑوانے پر جماعت اسلامی کی قیادت ،صحافیوں اور علاقے بھر کے خدا ترس لوگوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ اللہ تعالی ہی اس کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اللہ کے بندوں کی مدد سے ہی انسانوں کی مشکلات دور ہوسکتی ہیں۔شباب ملی کے ملک عثمان،الخدمت کے اکرم بوٹا،زونل امی ملک محمد صدیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پیر طریقت جے یو پی کے سید ذاکر حسین شاہ نے دعا کرائی اور بعد میں شرکا کوپر تکلف عشائیہ دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ریجنل یونین آف جرنلٹس صحافیوں کے حقوق کےلئے سرگرم ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker