تازہ ترینکھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختررسول کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر اعظم ہاؤس سے اشارہ ملتے ہی وہ استعفی دے دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار فیڈریشن کو ٹھہرایا ہے اور وزیر اعظم نواز سے ایکشن لینے کی بھی سفارش کی ہے اس لیے اختر رسول نے خود ہی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ساری توجہ وہ سیاست پر مرکوز کریں گے لیکن انہیں وزیر اعظم ہاؤس سے اشارے کا انتظار ہے ،البتہ اختر رسول چاہتے ہیں کہ فیڈریشن کے پیٹرن نواز شریف کو اعتماد میں لیکر عہدے سے الگ ہوں،جس کےلیےوہ اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھی استعمال کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  لاہور: کورونا کے مریضوں میں بتدریج کمی، 7 ہسپتال مریضوں سے خالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker