پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

گھوٹکی(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ لے ہمراہ گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائرہ لیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے دکھ دور میں برابر کی شریک ہیں اور آپ لوگ اس وقت جس مشکل گھڑی میں ہیں ہمیں اس کا بخوبی اندازہ ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی امداد کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اب سب سے زیادہ اقدامات سیلابوں کو روکنے کے لئے دینے چاہیئیں، تمام حکومتوں کو سب سے زیادہ پیسہ سیلاب روکنے پر لگانا چاہئے اور اس کے بعد بھی اگر سیلاب آتے ہیں تو پھر حکومت کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی چاہییئے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker