پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنیکی تحاریک جمعرات تک موخر

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق اپنی تحریکیں واپس لینے پر رضا مند نہ ہوئیں تو اس معاملہ پر قومی اسمبلی میں جمعرات کو رائے شماری ہو گی۔کہتے ہیں معاملہ آج حل ہو سکتا تھا مگر شاہ محمود قریشی کی تقریر نے معاملہ خراب کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی کوڈی سیٹ کرنےکی تحاریک جمعرات تک موخرکر دی گئی ہیں۔ محرکین کو اپنی تحاریک واپس لینے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف کے اراکین سڑکوں پردربدرہوں تاہم پی ٹی آئی ارکان بھی اپنے لب ولہجے میں نرمی لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں عمران خان کوکس بات کاغصہ ہے جوختم ہونے کانام نہیں لے رہا۔ پی ٹی آئی کوڈی سیٹ کرناہوتاتوپہلے ہی کرچکے ہوتے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ ایم کیوایم اورجے یوآئی اگر جمعرات تک اپنی تحاریک واپس لینے پرراضی نہ ہوئیں توپھرجمعرات کوووٹنگ ہوگی۔ یہ معاملہ آج حل ہوسکتاتھا مگر شاہ محمود قریشی کی تقریرنےمعاملہ خراب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی نظام کے بعد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker