تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان آرڈننس فیکٹریزاوراومان مونیشن پروڈکشن کمپنی سلطنت آف اومان کے درمیان معاہدے پردستخط

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)پاکستان آرڈننس فیکٹریز اور اومان مونیشن پروڈکشن کمپنی سلطنت آف اومان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت پی او ایف انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی 20اومانی آپریٹرز کو فنی تربیت فراہم کرے گا۔ اومانی آپریٹرز کو پی او ایف انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور سمال آرمز ایمونیشن فیکٹری میں مختلف شعبوں میں 20ہفتوں کی تربیت دی جائے گی جس میں 16ہفتے سپیشلائزڈ جاب ٹریننگ شامل ہے۔ پی او ایف کی طرف سے عارف سعید قاضی قائمقام ڈائریکٹر ایکسپورٹس اور سلطنت آف اومان کی طرف سے بریگیڈیئر سید عبد اللہ علی الحارتی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی اومان مونیشن پروڈکشن نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری ) چیئرمین پی او ایف بورڈ، پی او ایف کے سینئر افسران اور اومانی وفد کے دوسرے ارکان موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہا کہ پی او ایف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ماضی میں بھی کئی دوست ممالک کےtechnicians اور افسران کو تربیت فراہم کی اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ پی او ایف سلطنت آف اومان کی افرادی قوت کو تربیت فراہم کرے گا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مزید کہا کہ اومان کے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات موجود ہیں اور یقیناًاس معاہدے سے ان باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ پی او ایف دنیا کے مختلف ممالک میں اپنا آرمز اور ایمونیشن برآمد کر رہا ہے اور اومان کو بھی اس کی ضروریات کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی کی جا سکتی ہے۔ آج کا یہ معاہدہ بارش کا پہلا قطرہ ہے اور ہم مستقبل قریب میں پاکستان اور اومان کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مزید تعاون کریں گے۔اس معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں 20اومانی سٹاف ممبرز کو تربیت دی جائے گی اور تیسرے مرحلے میں 20اومانی افسران کو مختلف ٹیکنیکل شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر سید عبد اللہ علی الحارتی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی اومان مونیشن پروڈکشن نے پی او ایف انتظامیہ کا ان کے techniciansکو تربیت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور اومان کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز بھیجنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker