پاکستانتازہ ترین

چند مقامات پر آج شام گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

لاہور(پاک نیوز)محکمہ موسمیات کےمطابق آج شام کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں اڑسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گوپس آٹھ، ہنزہ، بونجی چھ، مالم جبہ پانچ، استور، مری دو، بہاولپور، بہاولنگر، لاہور، راولا کوٹ، گڑھی دوپٹہ، کالام اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چوالیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین تینتالیس، سبی بیالیس اور سکھر میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی کے نواحی گاؤں سے پتوکی دوائی لینے کیلئے آنے والی ماجرہ کی رہائشی شکیلہ بی بی اغوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker