بین الاقوامیتازہ ترین

برطانوی ادب کا جگمگاتہ ہوا ستارہ ، نوجوان مصنف سید کاشف سجا ددی امیگرنٹ کے ہمراہ ڈی ایم گلوبل پرجلوہ گر

ما نچسٹر ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) برطانوی ادب کا ایک جگمگاتہ ہو ا ستارہ بین الا قوامی شہرت یا فتہ دی امیگرنٹ کا خالق پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان مصنف سید کا شف سجاد نے امیگرنٹ کے حوالہ سے اپنے ویثرن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ڈی ایم گلوبل کے زریعہ سے امیگرنٹ کے مسائل ، مصائب ، مشکلا ت ، قربانیوں اور کامیابیوں کو منظر عام پر لا نے کیلیے با قا عدہ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ نوجوان مصنف سید کاشف سجاد کا کہنا ہے کہ امیگریشن ہما ری زندگی کا ایک نہایت ہی اہم پہلو ہے جس کے بغیر ہر انسان کی زندگی ادھوری ہے زندگی کے آغاز سے لیکر اختتام کا سفر امیگریشن یعنی ہجرت پر مبنی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پیغمبران اسلام ، اولیا ء کرام ، مشائخ عظام اور دیگر مکاتب فکر نے کسی نہ کسی مقصد کے لیے ہجرت کو اپنایا اور پھر انکی زندگیوں میں انکے پیروکاروں کے لیے ایک کا رآمد تجربہ اور مشاہدہ دستیاب ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ محسن انسانیت اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے بھی دین کی خا طر اپنے آبائی شہر مکہ کو چھوڑ کر یثر ب یعنی مدینہ کی طرف ہجرت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے امیگرنٹ جنہوں نے اپنی زندگی کا سفر اپنے دیس سے پردیس تک کیا اور پھر وہاں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ دوسروں کے لیے ایک بہترین مثال بھی قائم کی ہما رے لیے سرمائیہ افتخار ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ امیگرنٹ کے بغیر ایک انسان کی زندگی نامکمل ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں اپنے اس مشن کو آگے لیکر جا ؤں گا اور مستقبل قریب میں اسے ایک مکمل دستاویزی فلم کے طور پر پیش کروں گا تا کہ لوگوں کو باقا عدہ تفریح کے زریعہ سے معلومات کا خزانہ مہیا کیا جا ئے اور تارکین وطن کو در پیش مسائل اور مصائب کا ایک خوبصورت انداز میں احاطہ کیا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :پنجاب حکومت عوامی مسائل کے مستقل حل کے لیے شب وروز کام کر رہی ہے . قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker