تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل اور گردونواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل اور گردونواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی داؤدخیل کے محلہ حسین آباد میں بارشی پانی جمع ہونے سے سینکڑوں گھروں کو نقصانات کا خدشہ کئی گھر وں کی دیواریں گر گئیں جبکہ محلہ میں کھڑا پانی مزید گھروں کو نقصان دے رہا ہے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کافی علاقے میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ شدید پریشان ہیں جبکہ کہ تین روز سے کوئی ضلعی افسر نے چکر لگانا گوارہ نہیں کیا اہل محلہ نے میانوالی بنوں روڈ بھی بلاک کیا کہ ہمارا مسلہ حل کیا جائے اگر مزید بارش ہوئی تو کئی گھر گر جائیں گے جبکہ شیر شاہ سوری روڈ پر بارشی پانی نے محلہ شکور خیل کی جامع مسجد اور محلہ میں تباہی مچائی جس سے محلہ کے دو افراد سیف اللہ ،عظمت اللہ کے گھر گر گئے جبکہ داؤدخیل کچہ میں غریب محنت کش نعمت اللہ کا مکمل گھر گر گیا جو کہ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھا حکومت امداد کا منتظر لیکن ابھی تک کوئی امدا د اس تک نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ داؤدخیل کے نواحی علاقہ ڈھوک برتھال اور پیر پہائی میں بھی درجنوں گھر بارش کی وجہ سے گر گئے ہیں ابھی تک ان کے لیے بھی حکو مت کی جانب سے کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ الخدمت ٹرسٹ کی جانب سے متاثرہ علاقہ میں غریب لوگوں کو واٹر پروف ترپال اور راشن وغیرہ دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: انسانی اسمگلروں نے بارہ سالہ بچے کو اونٹ ریس میں گھوڑے کا جوکی بنانے کیلئے عمان پہنچادیا ، ایف آئی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker