تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:میانوالی بنوں روڈ پر جلالپور کے قریب برساتی نالہ چچالی پل بہہ جانے سے دو روز تک ٹریفک بند

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) میانوالی بنوں روڈ پر جلالپور کے قریب برساتی نالہ چچالی پل بہہ جانے سے دو روز تک ٹریفک بند رہی جب کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے امانت اللہ شادی خیل اور ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل کی بھر پور کوششوں کے بعد ٹھیکدار کو کام پر لگا کر متاثرہ حصہ کی بھرائی کرکے ٹریفک کو کھول دیا گیا اس موقع پر شادی خیل بردران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کی جانب سے تمام متاثرین کو امداد دی جا رہی ہے اور ان کی مکمل بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے ہمارے قائد وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہر ممکن مد د کی جائے اور ان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے انہوں نے کہا کہ پل کے گرنے سے میانوالی بنوں روڈ کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا لیکن ٹھیکدار کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے سے پہلے انہیں کام پر لگا کر پل کے متاثرہ حصے کو ٹھیک کر کے عوام کے لیے ٹریفک کو کھول دیا گیا ہے انہوں نے ماڑی شہر ،کمرمشانی ،روکھڑی کچہ ،و دیگر متاثرہ علاقوں کو بھی دورہ کیا اور متاثرین کو بحالی کی مکمل یقین دہانی کرائی

یہ بھی پڑھیں  چاچا عمران خان ریٹائرمنٹ کی عمر بھی گزار چکے ہیں، ترجمان بلاول ہاؤس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker