تازہ ترینعلاقائی

عمران خان کی واں آدھن آمد، جلسے کی تیاریاں عروج پر

11816017_975671145829424_757127299_nپتوکی(نمائندہ پاک نیوز) نکئی خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا۔جس کا باضابطہ اعلان آج 5 اگست کو سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی واں آدھن (پتوکی) آمد کے موقع پر کیا جائے گا۔ نکئی خاندان اٹھارویں صدی میں سکھ اتحاد کی بارہ خود مختار مثل قائم ہوئیں جن میں سے ایک نکئی مثل تھی۔ نکئی مثل کا بانی ہیرا سنگھ تھا ۔جس کا تعلق جٹ (سندھو) قوم سے تھا ۔جو ضلع لاہور ، تحصیل چونیاں کے گاؤں باہڑوال کا رہائشی تھا۔ اس کا گاؤں ریاست "نَکا” میں شامل ہوا جو لاہور کےجنوب مغرب دریائے راوی اور دریائے ستلج کے درمیان واقع تھا۔ برصغیر کی تقسیم کے بعدضلع قصورکی سیاست میں نکئی خاندان پوری آب و تاب سے چھائے ہوئے ہیں. اس خاندان کے لوگ متعدد بار قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ سردار عبدالحمید نکئی (مرحوم) (سابق ایم این اے) سردار طالب حسن نکئی(سابق وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس) (NA-142) سردار محمد عارف نکئی (مرحوم) (سابق وزیر اعلیٰ پنجاب) سردار پرویز حسن نکئی (مرحوم) (سابق ایم پی اے) سردار محمد آصف نکئی (ایم پی اے)(سابق وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس) (NA-141) سردار محمد عاطف نکئی (سابق تحصیل ناظم پتوکی) نکئی خاندان مختلف ادوار میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے منسلک رہا ہے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے سے پہلے ان کا سیاسی تعلق پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تھا۔گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ق) کی واضح شکست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس لیے وقت کا اہم تقاضا تھا کہ نکئی خاندان اپنی کھوئی ہوئی ساخت کو بحال کرنے لیے کسی ایسی پارٹی سے منسلک ہوتا جو آئندہ الیکشن میں فائدہ مند ثابت ہوتی اور تحریک انصاف کو بھی ایسےمضبوط امیدواروں کی اشد ضرورت ہے جو اپنا ذاتی ووٹ بنک رکھتے ہیں۔ بلاشبہ نکئی خاندان اورتحریک انصاف دونوں ہی بہتری کی طرف جا رہےہیں لیکن آئندہ الیکشن میں کانٹے دار مقابلے کے لیےنکئی گروپ کو مزید متحرک ہونا ہوگا اور حلقہ کے عوام سے باہمی رابطہ بڑھانا ہوگا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی پی 182 کا ٹکٹ کس کو دیا جائیگا۔ 1-راناممتاز 2-پیر اعجاز 3-رانا طارق 4-پیر مختیار

یہ بھی پڑھیں  عرفان صدیقی نے نئی حکومتی کمیٹی میں فوج کی شمولیت کی تصدیق کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker