پاکستانتازہ ترین

بیلٹ پیپر پرانگوٹھے کے نشانات کی تصدیق ،نادرا کو 9 کروڑ کی منظوری

nadraاسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کا سافٹ ویئر تیار کرنے کیلئے نادرا کو 9 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی، جب کہ نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 روز میں نیا نظام وضع کرے۔ نگراں وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ سافٹ ویئر کی تیاری کے آلات کی خریداری کے لیے نادرا کو فوری طور پررقم جاری کی جائے اور نادرا 10 روز کے اندر بلیٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کیلئے اپنا نظام وضع کرے۔ نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ نظام جدید نوعیت کا ہو، تاکہ بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ میں 5 بچوں کی ولادت، والدین خوشی سے نہال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker