پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (نمائندہ پاک نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ 20 اگست تک الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔وارنٹ کرنل طاہر دھمکی کیس میں جاری کئے گئے، الطاف حسین کیخلاف سول لائن تھانےمیں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔یاد رہے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا تھا ، جس کی سربراہی کرنل طاہر کررہے تھے، چھاپے میں 100سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کرنل طاہر کو دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پاک بھارٹ ٹاکر، شاہین کی پرواز میں کوتاہی،76رنزسے شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker