تازہ ترینعلاقائی

سبی:زندہ قومیں اپنی تاریخ سے پہنچانی جاتی ہیں ہم زندہ اورآزاد قوم ہیں 14اگست ہماری آزادی کا دن ہے،ڈپٹی کمشنر

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ سے پہنچانی جاتی ہیں ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں 14اگست ہماری آزادی کا دن ہے جس کو شایاں شان انداز سے منائیں گے خوف ودہشت اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ضلع سبی میں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے سرکاری دفاتر شہر اور گھروں کی بہترین سجاوٹ پر نقد انعامات سے نوازہ جائے گا خواتین بچوں کو بھی خوشیوں میں شامل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے اجلاس روم میں جشن آزادی کو شاندار طریقوں سے منانے کیلئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا زندہ قومیں اپنا قومی دن ملی جوش جذبے مناتی ہیں سبی میں بھی 14اگست یوم آزادی کے دن مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام ضلعی آفسیران یوم آزادی کی تیاریاں بروقت مکمل کریں تاکہ یوم آزادی شایاں شان طریقوں سے منایا جاسکے جش آزادی کو شان وشوکت سے منانے کیلئے پروگرامز کا سلسلہ 10اگست سے شروع ہوگا جبکہ14 اگست یوم آزادی کے دن مساجد میں قرآن خوانی ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی جائے گی اور پوری قوم کے ساتھ یک جا ہوکرقومی ترانے پرچم کشائی کی جائے گی گارڈ آف آنر بھی پیش کیاجائے گا ڈسٹرکٹ جیل سبی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سبی میں قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائیاں جوس کھانا تقسیم کیا جائے گا جبکہ سرکاری دفاتر سمیت اہم شاہراہوں پر چراغاں قومی پرچم لہرایا جائے گا شہر کو سبز ہلالی پرچموں خیرمقدمی بینرز سے سجانے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر دوکانوں کی بہترین سجاوٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو20 ہزار دوسری پوزیشن کیلئے15 ہزار تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو10 ہزار نقدانعام دیں گے انہوں نے کہا کہ سبی ایک پرامن شہر ہیں یہاں کے لوگ امن پسند اور محب وطن شہری ہیں جو اپنے وطن کی تعمیروترقی میں اپنا رول پلے کرتے ہیں دہشت گردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا تھا جب پاک افواج نے آپریش ضرب عضب شروع کیاتو لوگوں کا کہنا تھا کہ اب دہشت گردی شہروں کا رخ کریں گے لیکن پاک افواج کی بہترین حکمت عملی سے دہشت گردوں کو خاتمہ ممکن ہوسکے ہے اور ہمیں پرامن ماحول فراہم ہوسکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک افواج کو بدنام کرنے والے محب وطن پاکستانی نہیں پاک افواج پاکستان کی ملک وقوم کیلئے قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوگی ضلع سبی میں جس طرح مارث کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اسی جوش وجذبے کے ساتھ جشن آزادی بھی منائیں گے ہم سب مل کر جشن آزادی کے تمام پروگرامز کو شایاں شاں سے ممکن بنائیں گے جلاس میں پاک افواج کے میجر آصف، اسٹاف آفیسر سبی سکاؤٹس میجر سلمان خان ، وائس چےئر میں ضلع کونسل سبی میر محمد چانڈیہ ، چےئر میں میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی سید ریاض حسین شاہ،سپرینیڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی نوید الیاس، اسسٹنٹ کمشنر سبی ذاکر حسین ،ڈی ایس پی نورحمد ،تحصیلدار سبی میر رحمت اللہ گشکوری، نائب تحصیلدار نصیر احمد ترین ،تحصیلدار ملک بہادر خان بنگلزئی ای ڈی او ایجوکیشن عبدالفغور دشتی ، سید مقبول احمد شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاسٹاک جان محمد صوفی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یونس بنگلزئی ،ایکسیین پی ایچ ای میر عبدالحمید مری ، میر اسلم مری، ضلعی ناظم صحت منظور حسین بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی ، ڈاکٹر موہن داس ، انجمن تاجران سبی کے صدر طارق بنگلزئی ، سیوارام ، دیوان چند، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ میجر عظیم جان ڈومر،آئی اور ڈبلیو پاکستان ریلوے حاجی محمد بابر ، غلام رسول ہاڑہ، پی اے محمد اسلم خجک، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر میر عبید اللہ رند، ڈے سبی کے میر شہباز خان باروزئی ،راجہ افتخار الزماں کیانی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سبی یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جنرنلسٹ سبی کے صدر طاہر عباس ، پریس سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، راجیش کمار عرف گنگا کے علاقہ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی اجلاس میں پاک افواج کے میجر آصف ، سبی سکاؤٹس کے میجر سلیمان ،حاجی مولانا داؤر رند، میر محمد چانڈیہ ،طارق بنگلزئی، ریلوے کے حاجی محمد بابر ، ایجوکیشن سے عبدالفغور دشتی این جی اوز کے نمائندوں اپنی اپنی رائے کا بھی اظہار کیا اور پاک افواج و سبی سکاؤٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے پروگراموں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی اور اپنے مکمل تعاوں کی یقین دہانی بھی کرائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button