تازہ ترینعلاقائی

مرکزی انجمن تاجران(ر) کی اپیل پردیپالپور کی تاجر برادری کی ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مکمل ہڑتال

دیپالپور( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران(ر) کی اپیل پردیپالپور کی تاجر برادری کی ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مکمل ہڑتال،تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران (ر) کے فل کورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر چوہدری ذیشان جاوید کمبوہ نے کہا کہ ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کبھی بھی مسائل کو حل نہیں کرتے بلکہ ان میں مزید بگاڑ پیدا کرتے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے لہٰذا حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلے اور ان پر ودہولڈنگ ٹیکس جیسے ناجائز ٹیکس عائد کرنے سے گریز کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹھوس دلائل اور قانون کے دائرے میں رہ کر معاملات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔اس موقع پر موجود صدر انجمن تاجران حاجی محمدسلیم شیخ اور جنرل سیکرٹری محمدعالم خان نے کہا کہ ہمارا کسی بھی پارٹی کیساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ ہم اپنی تاجربرادری کیساتھ ہیں اور اس کے حقوق کیلئے ہماری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسد رؤف نے بھارتی ماڈل لینا کپورکی جانب سے شادی کے وعدے کو جھوٹ قرار دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker