تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،مسلح افراد کی گھرمیں گھس کراندھا دھند فائرنگ ،خاتون جاں بحق،

ٹیکسلا( نا مہ نگار)پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،جمیل آباد کے علاقہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی نتیجہ میں پچاس سالہ معمر خاتون جاں بحق،جوانسال بیٹے شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات کے پچھلے پہر تین مسلح افراد چھت کی زریعے راحیلہ بی بی کے گھر داخل ہوگئے جبکہ مسلح افراد نے للکارا کہ آج تمھیں نہیں چھوڑیں گے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، اس وقت گھر میں راحیلہ کے ساتھ انکے بیٹے منصور خان ، نگیال خان بھی موجود تھے ،بوڑھی ماں اپنے جوانسال بیٹوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی،جبکہ دونوں بیٹے شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع پر ٹیکسلا پولیس موقع پر پہنچ گئی،جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی،، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق یہ پرانی دشمنی معلوم ہوتی ہے، تاہم پولیس ہر پہلو پر تفتیش کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  چوہدری اسلم تجھے سلام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker