پاکستانتازہ ترین

ایازصادق نے الطاف حسین کو تحریک واپس لینے کیلیے قائل کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف)اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملہ پر دوبارہ ٹیلی فون کیا۔ذرائع کےمطابق اسپیکر نے ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک واپس لینے کے لئے الطاف حسین کو قائل کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پرمشاورت اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ ،شیخ رشید،محمود خان اچکزئی،فاروق ستاراور مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔ میٖڈیا سے بات کرتے ہوئے ایازصادق کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ میں تماشہ نہیں لگاناچاہتا،اس لیئے الطاف حسیسن کو ٹیلی فون کیا اور ان سے فوج اور رینجرزکیخلاف بیانات پربات کی۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کے بیانات سے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کی دل آزاری ہوئی ہے،جس پر الطاف حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اورفوج ہماری ہے۔اب تک نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ جو شخص ریاست اوراس اداروں کیخلاف بات کرے کیا اس شخص کو فون کرنا درست ہے؟ جس پر ایازصادق نے کہا کہ میں نے خوشی سے الطاف حسین کوفون نہیں کیاتھا۔ اسپیکر ایاز صادق کی الطاف حسین کے ساتھ طویل بات چیت کے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں سمیت اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  چودھری محمد عبداللہ طاہر ٹکٹ ہولڈرپی پی 188 پاکستان تحریک انصاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker