تازہ ترینعلاقائی

نٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ:پی ٹی آئی کے امیدوار امجد محمود کاشمیری واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار )کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں وائس پریذیڈنٹ کے الیکشن ، پی ٹی آئی کے امیدوار امجد محمود کاشمیری تین ووٹوں کی برتری سے واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے،پی ٹی آئی کے اظہر نواز عرف اجی ملک کا ووٹنگ سے واک آوٹ ، رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،مسلم لیگ ن کی جانب سے حاجی عبدالرحمان نے وائس پریذیڈنٹ کا الیکشن لڑا ،انھیں چار ووٹ کاسٹ کئے گئے،اقلیت اور لیبر نشست پر منتخب ہونے والے امیدواروں نے بھی حلف اٹھا لیا، کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں ک تعداد آٹھ ہوگئی،اظہر نواز عرف اجی ملک کے علاوہ گیارہ امیدواروں نے وائس پریذڈنٹ کے الیکشن میں حصہ لیا،الیکشن پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ برگیڈئیر عامر شیخ اسٹیشن کمانڈر واہ چھاونی کی زیر صدارت منعقد ہوئے ، ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ڈاکٹر سجاد بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کی جانب سے وائس پریذیڈنٹ کے لئے حاجی عبدالرحمان کا نام ملک مصری خان نے پیش کیا جسکی تائید راجہ محمد ایوب نے کی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وائس پریذیڈنٹ کے لئے امجد محمود کاشمیری کا نام ملک احتشام نے پیش کیا جبکہ تائید عمران خان نے کی جس کے بعد رائے شماری کرائی گئی نتائج کے مطابق امجد محمود کاشمیری نے کل سات ووٹ جبکہ انکے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عبدالرحمان نے کل چار ووٹ حاصل کئے، اس طرح پی ٹی آئی کے امجد محمود کاشمیری تین ووٹوں کی برتری کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کے نئے وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے ،ادہر پی ٹی آئی کے اظہر نواز عرف اجی ملک کی ووٹنگ میں شامل نہ ہونا اور واک آوٹ کر کے چلے جانے سے عوامی حلقوں میں مختلف چے مے گوئیاں شروع ہوچکی ہیں کہ آخر وہ ون سی وجوہات تھیں جسکی بنا پر پی ٹی آئی کے کونسلر اجی ملک نے رائے شماری میں حصہ نہ لیا ، سیاسی حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہشائد پی ٹی اائی میں وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ،جس کا اظہار اجی ملک نے ووٹنگ کے موقع پر کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button