تازہ ترینعلاقائی

واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے داؤدخیل شہر کے تین ٹرانسفارمر آٹھ دن سے خراب

داؤدخیل (ضیانیازی سے)داؤدخیل میں جہاں بارشوں نے تباہی مچائی اس کے بعد محکمہ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے داؤدخیل شہر کے تین ٹرانسفارمر آٹھ دن سے خراب پڑے ہیں اور عوام کو اس گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے تفصیلات کے مطا بق داؤدخیل کے محلہ سالار ،محلہ ریلولے اسٹیشن ،محلہ مبارک آباد ،اللہ خیل ،شکور خیل ،امیرے خیل کے علاقوں میں کئی روز سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے جب کہ عوام ا س شدید گرمی میں مشکلات کا شکار ہیں جب کہ پورے شہر میں وولٹیج بھی انتہائی کم ہیں اگر بجلی ہو تو پھر بھی عوام کو بجلی کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے وولٹیج کی کمی کی وجہ سے اب تک سینکڑوں گھروں کی الیکٹرونکس کی قیمتی اشیاء جل اور خراب ہو چکی ہیں تینوں محلوں کے رہائشیوں نے ایکسین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے اگر شام تک ہمارے محلوں کی بجلی بحال نہیں ہوتی تو ہم میانوالی بنوں روڈ بلاک کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے ایس ڈی او واپڈا علمدار شاہ ،ایکسین واپڈا خواجہ یسین کو بھی ٹرانسفارمروں کے متعلق آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک ان محلوں کی بجلی بحال نہیں ہوئی گرمی سے بچے مر رہے ہیں اور جو داؤدخیل کمپلینٹ آفس میں تعینات عملہ ہے وہ بھی اکثر غائب ہوتا ہے اور ریاض لائن میں کو اگر بجلی کے متعلقہ کام کہا جائے تو عوام کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے اس بھی تبدیل کر کے کسی اچھے لائن مین کو تعینات کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  اس سے پہلے کہ....

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker