تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پاکستان کی سب سے بڑی نہر تھل کو آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے)پاکستان کی سب سے بڑی نہر تھل کو آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ا سکی بند ش سالانہ نہیں بلکہ اس بار اس کی بند ش حالیہ بارشوں کی تباہیوں کی وجہ سے کی گئی ہے کیونکہ اس وقت فصلوں کو پانی کی ضرورت نہیں ہے اور نہر تھل کا پانی ٹیل کے علاقوں میں مزید لوگوں کو پریشان نہ کرئے کوینکہ کافی اضلاع میں بارشی پانیوں ،پہاڑی نالوں کے پانیوں کی وجہ سے سینکڑوں کنال پر کھڑی فصلیں تباہ ہ وگئیں ہیں واضح رہے کہ نہر تھل جس میں 8500کیوسک پانی بہتا ہے جس سے پنجاب کے پانچ اضلاع میانوالی ،بھکر ،لیہ ،خوشاب ،مظفر گڑھ ،کے علاقوں کی ہزاروں کنال اراضی سیراب ہوتی ہے ویسے ا س نہر کو سالانہ فروری ،مارچ کے مہینوں میں مرمت کے لیے بند کیا جاتا ہے لیکن اس بار بارشوں کی وجہ سے اس کو بند کر دیا گیا ہے محکمہ انہار کے افسران کا کہنا تھا کہ اگر موسم ٹھیک ہو گیا اور پانی کی ضرورت ہوئی تو اس کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker