تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےامتحانات 4 جون سے شروع ہو ں گے

dgkhan boardڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ کے امتحانات 4 جون سے شروع ہو ں گے جس کیلئے ڈویژن بھر میں 106 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں 30 ہزار کے قریب طلباؤطالبات کی شرکت متوقع ہے . یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی . انہوں نے بتایاکہ تمام امیدواروں کو رولنمبرسلپس جاری کر دی گئی ہیں تاہم این او سی ، کم فیس اور دیگر اعتراضات کے حامل امیدواروں کی سلپس روک لی گئی ہیں ایسے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اعتراضات دور کراکے رولنمبر سلپس حاصل کرسکتے ہیں. شیخ امجد حسین نے بتایاکہ انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ کے امتحان میں امیدواروں کو علیحدہ سے کوئی پریکٹیکل نہیں دینا پڑے گا بلکہ پریکٹیکل سے متعلقہ 15 نمبر کاسوال تھیوری کے پیپر میں شامل کیا گیاہے .

یہ بھی پڑھیں  آؤ کاروبار کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker