تازہ ترینعلاقائی

جمبر:گلی میں نلکا لگانےسےمنع کرنے پرمسلح افراد کامحنت کش پرحملہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ گلی میں نلکا لگانے سے منع کرنے پر سولہ مسلح افراد نے حملہ کر کے محنت کش کو مار مار کر ادھ موا کر کر دیا ۔تھانہ میں درخواست دینے پر قتل کرنے کی دھمکیاں ۔با اثر افراد کے خلاف پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جمبر موڑ کے رہائشی ملک اشرف وغیرہ نے گلی میں نلکا لگا لیا جس کے پانی کی وجہ سے اہل محلہ تنگ آ گئے ،محنت کش محمد بوٹا نے انہیں نلکا لگانے سے منع کر دیا تو ملزمان مسلح ملک محمد اشرف ، قاری محمد احمد ، خالد جاوید ، عبد اللہ ، منیر اور دس بارہ نا معلوم آ گئے اور آ تے ہی محمد بوٹا کو ما رمار کر بے ہوش کر دیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی محنت کش نے اس واقع کی تحریری درخواست تھانہ صدر بھائی پھیرو کو دی مگر پولیس نے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ملزمان نے دوبارہ محنت کش بوٹا کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر تھانہ میں دی گئی درخواست واپس لینے پر زور دیا ۔محمد بوٹا نے اعلیٰ پولیس حکا م سے مقدمہ درج کر کے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker