
رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )سابق امیدوار قومی اسمبلی عنائیت علی چیمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بستی رحیم بخش کے رہائشی ہر دلعزیز شخصیت سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA145عنائیت علی چیمہ گزشتہ روز ہاٹ اٹیک کے باعث اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے جن کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیا نماز جنازہ میں سیاست دانوں صحافیوں معززین شہر کی کثیر تعداد کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی مرحوم حلقہ کی عوام میں بے حد مقبول تھے رینالہ خورد کی تعمیر ترقی کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے تھے ماضی میں پرویز مشرف سمیت متعدد اہم ملکی شخصیات کے ساتھ شہر کی تعمیر ترقی کیلئے خط کتابت کے ذریعے رابطہ میں رہے مرحوم رینالہ خورد کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے خواہش مند تھے ۔