تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تیزاب گردی کا شکارغریب کسان آٹھ روزموت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعداپنے جاں بحق

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )تیزاب گردی کا شکار 5بچوں کا با پ غریب کسان آٹھ روز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا واقعہ کے 4روز بعد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ راوی میں مقدمہ درج ہوئے 24روز گزر گئے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے پولیس ملزمان سے ساز باز ہو چکی ہے مدعی مقدمہ محمد اعظم واقعات کے مطابق چوچک کے علاقہ تھانہ راوی کی حدود موضع ٹھٹھ الاپہ کا رہائشی ایک ایکٹر زرعی اراضی کا کاشتکار محمد سعید ولد محمد علی اپنے مکان میں بیوی بچوں کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان ظفر اور محمد حسین جنکے ساتھ چندروز قبل محمد سعید کا تنازعہ ہوا تھا نے محمد سعید پر تیزاب پھینک دیا جس سے محمد سعید بری طرح جھلس گیا تیزاب کے چھنٹے گرنے سے محمد سعید کی بیوی اور ایک بچی بھی متاثر ہوئی جبکہ انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر محمد سعید کو اوکاڑہ سے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ آٹھ روز موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جناح ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا تھانہ راوی پولیس نے واقعہ کے چار روز بعد 12جولائی کو ظفر علی محمد حسین اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واقعہ ہوئے 29روز جبکہ مقدمہ ہوئے 24روز گزر گئے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے مدعی مقدمہ محمد اعظم جو مقتول محمد سعید کا بھانجا ہے نے کہا کہ پولیس ملزمان سے ساز باز ہوچکی ہے ملزمان کو گرفتار نہ کر رہی ہے پولیس حکام سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کیفرکردار تک پہنچائے تفتیشی افیسر ایس آئی منور نے بتایا کہ اس مذکورہ مقدمہ نمبر150/15کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انسوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے ایک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے جبکہ دوسرے کی 12اگست تک عبوری ضمانت ہے اور مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  شام میں دھماکہ، پچیس افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker