تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:میں پیپلز پارٹی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کی سعی کر رہا ہوں،عامراقبال خان

ٹیکسلا( نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عامر اقبال خان نے کہا ہے کہ ذاتی حیثیت میں پیپلز پارٹی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کی سعی کر رہا ہوں،مقامی قیادت کی ناہلی کی وجہ سے پارٹی زبوں حالی کا شکار ہوئی،ہمارے پورے گھرانے کی پاکستان پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی ہے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا علم بلند رکھا،مقامی قیادت نے پسند نا پسند کی بنیاد پر دیوار سے لگانے کی بھرپور کوشش کی،بلدیاتی الیکشن میں اپنے تئیں کوششیں جاری رکھوں گا تاکہ پیپلز پارٹی کو بھی مناسب نمائندگی میسر آئے ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوں اور رہونگا،مقامی تنظیموں کی از سر نو تشکیل ناگزیر ہوچکی، مایوس کارکنان کو اہل قیادت میسر آئے تو پارٹی کا مورال بھی بلند ہوگا اور پارٹی صحیح طریقے سے اپنا ہوم ورک کرسکے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ اگر مقامی قیادت چاہتی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں بائیس وارڈوں سے اپنے نمائندے کھڑے کرے تو کس نے رکاوٹ ڈالی ہے ، مگر پارٹی قیادت اس بات کو بھی فوکس رکھے کہ نتائج کیا برآمد ہونگے ،زمینی حقائق سے برعکس فیصلے ہی پارٹی کی تباہی کا باعث بنے ہیں ،نظریاتی کارکنان اور پارٹی کے جیالے موجود ہیں مگر افسوس کے قیادت ناپید ہے ،انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں پارٹی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے پر صرف کر رہے ہیں ،اگر سنگین معاملات پر پارٹی قیادت نے توجہ نہ دی تو پارٹی کا شیرازہ مذید بکھرجائے گا، جو بعد ازاں سمیٹنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجائے گا،انکا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے حوالے سے شائع ہونے والے ڈمی بیانات کا بھی نوٹس لیا جائے،

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ ظفر اقبا ل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker