پاکستانتازہ ترین

ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی عازمین حج پریشانی کا شکار

اسلام آباد(بیوروچیف) ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی عازمین حج پریشانی کا شکار، پہلی حج پرواز کی روانگی میں صرف 10 روز باقی رہ گئے، عازمین کے پاسپورٹ پر ویزے ابھی تک نہیں لگ سکے، حکومت نے معاملہ سعودی وزارت حج سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ عازمین حج کی بروقت حجاز مقدس روانگی میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا، سعودی سفارتخانے سے تاحال پاکستانی زائر کو ویزا جاری نہیں ہوا، وزیر مذہبی امور کا معاملہ سعودی حکومت سے اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ اور سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 700 پاکستانی حج پر جائیں گے، پہلی حج پرواز 16 اگست کو مدینہ روانہ ہوگی، سعودی سفارتخانے کی جانب سے تاحال ویزوں کیلئے گرین سگنل ہی نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین کے پاسپورٹ سفارتخانے کو نہیں بھجوائے۔ ہر سال عازمین حج کے ویزے پہلی پرواز سے 20 روز پہلے لگ جاتے تھے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سفارتخانے سے روزانہ 5 ہزار ویزوں کے اجراء کی گنجائش ہے، ڈیڑھ لاکھ کے قریب عازمین کے ویزے بروقت لگنا مشکل دکھائی یتا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ سعودی وزارت حج سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کو ایک سال بیت گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker