تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان: ہیٹ سٹروک یا لو سے بچاؤ کے لیے سر اور گردن کو ڈھانپ کررکھیں ، ڈاکٹر ناطق

rescue1122ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ سٹروک یا لو سے بچاؤ کے لیے سر اور گردن کو ڈھانپ کررکھیں صاف پانی یا مشروبات کا وافر استعمال کریں۔ مناسب مقدار میں نمکیات لیں۔گلی سڑی سبزیوں و پھلوں کے استعمال اور برف کے گولے کھانے سے پرہیز کریں۔ جبکہ لو لگنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو ٹھنڈی جگہ پر لٹا دیں.ٹھنڈے گیلے تولیہ یا چادر میں لپیٹ کر پنکھے سے ہوا دیں. مریض ہوش میں ہو تو اسے جلد از جلد ٹھنڈا پانی پلائیں۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے کہا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے تمام طبقات ریسکیو1122کا ساتھ دیں اور 1122پر کال نہ ملنے کی صورت میں کنڑول روم کے نمبر0649239103پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:پھالیہ روڈ پررکشہ اورموٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوارجاںبحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker