پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوج کی ہلہ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)بھارتی فوج جارحیت سے باز نہ آئی اور مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اس بار دشمن فوج نے ہلہ سیکٹر پر شہری آبادی پر گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارت ایک مرتبہ پھر غنڈہ گردی پر اتر آیا اور پاکستان کی جانب سے قیام امن کے لئے ہاتھ آگے بڑھانے کے باوجود اپنی انتہا پسندانہ روش ترک نہیں کر رہا، اس بار بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی علاقے حویلی خورشید آباد اور ہلہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج، شہباز شریف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker