تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے،بقا محمد بگٹی

دیپالپور(نامہ نگا ) ایس ڈی پی او دیپال پورسرکل اے ایس پی بقاء محمد بگٹی نے اتحاد پریس کلب دیپالپور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیپالپور سرکل میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے، جرم کرنے والاجتنا بھی طاقتورہو، قانون سے بالاتر نہیں مزید ایس ڈی پی او دیپالپور کا کہنا تھا کہ حویلی لکھا میں موٹر سائیکل چور ی کی وارداتوں میں اضافہ پر انچارج چوکی ذوالفقار علی ASIکو خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ موٹر سائیکل چور گینگ کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے جس پر ذوالفقار علی ASIنے گینگ کے سرغنہ نعیم عرف نعیمی ولد رشید قوم بھٹی سکنہ حجرہ شاہ مقیم،سمیت ہمرائی ملزمان قادر ولد طفیل قوم قصاب سکنہ حویلی لکھا اورمحمد احمد ولد زبیر احمد قوم بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران چھ عدد موٹر سائیکلز میں ،ایک 125/CC، ایک یاماہا اور چارعدد 70/CCموٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ تین عدد پسٹل بھی برآمد ہوئے ہیں یہ گینگ تحصیل دیپالپور کے ملحقہ قصبہ جا ت ، حویلی لکھا اور حجرہ شاہ مقیم میں موٹر سائیکل چور ی کرتا تھا مزید اے ایس پی بقاء محمد بگٹی نے بتایا کہ میں اورمیری ٹیم زیرقیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانااسی طرح کام کرتے رہیں گے ذوالفقارعلیASIبہادر پولیس افسر ہے جس نے ایک بار پھر ٹاسک پورا کرکے ذمہ دار پولیس افسرہونے کا ثبوت دیا ہے سرکل دیپالپور میں امن امان کو بحال رکھنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف دیپالپور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker