تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

دیپالپور( نامہ نگار) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،غریب ریڑھی بان اور ٹھیلے والے رل گئے،تجاوزات کے خلاف آپریشن درست مگر غریبوں کا معاشی قتل عام نہ کیا جائے، نوید اویسی تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سے جہاں عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں غریب ریڑھی بانوں،خوانچہ فروشوں اور ٹھیلے والوں کے کئی تحفظات بھی سامنے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم اس آپریشن کے خلاف نہیں مگرہمیں بتایا جائے کہ ہم کہاں جائیں حکومت کو ان 500خاندانوں کی معیشت کو بھی سامنے رکھنا چاہئے جو اپنی روزی روٹی مختلف بازاروں میں ریڑھیوں اورخوانچوں وغیرہ کے ذریعے کماتے ہیں ،سیاسی وسماجی رہنما پیر نوید اویسی نے کہا کہ ان افراد کو اس طرح بے یارومددگار چھوڑ دینا زیادتی ہے کیوں کہ اس طرح نہ صرف ان کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں بلکہ ان میں سے کئی تنگ آکر سٹریٹ کرائم جیسی مکروہ راہ پر بھی چل سکتے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کیلئے کوئی خاص جگہ مختص کردے تو اس طرح یہ لوگ باعزت روزی بھی کما سکیں گے اور ناجائزتجاوزات کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: حکمران ریاست کے چوتھے ستو ن سے منسلک افرادکو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔شفیق الرحمن شیخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker