تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: جمعیت علماء پاکستان7 اگست تا14اگست ہفتہ نظریہ پاکستان منائے گی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) یہود و ہنود پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے وطن عزیرمیں دہشت گردی ،لسانیت پرستی ، عریانی و فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں ۔اگر حکومت نے سودی نظام کے خاتمہ ،انٹر نیٹ،سوشل اور الیکٹرانک میڈیاپر فحاشی و عریانی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو یہ ملک کو کمزور کرنے اور دشمن کو فائدہ پہچانے کے مترادف ہو گا۔موجودہ حالات میں دو قومی نظریہ کے فروغ کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لیے جمعیت علماء پاکستان7 اگست تا14اگست ہفتہ نظریہ پاکستان منائے گی اس بات کا فیصلہ جمعیت علماء پاکستان بھائی پھیروکے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت حافظ مقصوداحمد نقشبندی نے کی جبکہ اس موقعہ پر مولانا نصراللہ مجددی، ڈاکٹر مشتاق احمدنورانی،قاری فیاض احمد قادری ،حیدر نورانی اوردیگر بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمشتاق احمد نورانی نے کہاقیام پاکستان میں اکابرین اہلسنت نے بھرپورکردار اداکیا اور دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔ آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی سمیت تمام برائیوں کا خاتمہ ،اور ملک میں امن و امان ہوتو ہمیں نظام مصطفٰے کے نفاذکے لیے جدوجہدتیز کرنا ہوگی

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:مسیح خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker