تازہ ترینفن فنکار

راحت فتح علی خان چار سال پابندی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

کراچی(نمائندہ شوبز)برصغیر کے ممتاز گلوکار استاد راحت فتح علی خان چار سال کے وقفے کے بعد آج (جمعے کو) ممبئی پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ ان کے انٹرنیشنل منیجر سلمان احمد بھی موجودہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار راحت فتح علی خان پر گزشتہ چار سال سے بھارت جانے پر پابندی عائد تھی، جس کی وجہ سے وہ اس دوران بالی وڈ فلموں کیلئے اپنے گانے دبئی میں ریکارڈ کرواتے رہے۔ ممبئی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری آواز پسند کرنے والے سرحدوں کی دونوں جانب رہتے ہیں، میں بہت خوش ہوں کہ اپنے مداحوں سے چار سال بعد بھارت میں ملاقات ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کے دورے کی تفصیلات پاکستان واپسی پر بتاؤں گا، بھارتی عدالت نے مجھے یاد کیا تو میں حاضر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button