پاکستانتازہ ترین

سینئرصحافی معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار

کراچی(نمائندہ خصوصی)سینئرصحافی معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتارکرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئرصحافی معیدپیرزادہ کو ابوظہبی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیاہے۔دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ معید پیرزادہ کو جائیداد کی مبینہ جعلسازی کےالزام میں گرفتارکیاگیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی سفیر آصف درانی نے بھی معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے،انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امارات حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔مذکورہ صحافی اپنے والد کی تیمار داری کے حوالے سے ابو ظہبی گئے تھے، جبکہ ڈاکٹر معید پیرزادہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندانی معاملے کی بناء پر انہیں ابوظہبی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتھرکے دور میں رہنے پر اصرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker