تازہ ترینعلاقائی

للیانی:غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ؛ ن لیگی ایم پی اے و ایم این اے کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مین بازار میں کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران نے ن لیگی ایم پی اے و ایم این اے کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے،اگر جلد از جلد کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر معاملہ حل نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے، ظہور شاہین روپال صدر انجمن تاجران مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مصطفی آباد للیانی نے مین بازار میں عرصہ دو سال سے کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف اور ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے، اس موقع پر صدر انجمن تاجران مصطفی آباد ظہور شاہین روپال نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے احتجاجی بینرز لگانے پر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم مجبوراََ ہڑتال کرکے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے،۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  ووٹ نہ ڈالنا شرعی طور پر جائز نہیں- مفتیان کا فتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker