تازہ ترینعلاقائی

للیانی:حسین خانوالہ کے جنسی سکینڈل میں ملوث افرادکو سر عام سنگسار کیا جائے،فاروق احمد

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حسین خانوالہ کے جنسی سکینڈل میں ملوث افرادکو سر عام سنگسار کیا جائے، ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے افراد کو بھی برابر کی سزا دی جانی چاہئے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسین خانوالہ میں جنسی سکینڈل کے معاملے میں غفلت کے مرتکب افراد کسی رعائیت اور معافی کے مستحق نہیں، زیادتی و بد فعلی کرکے انہیں بلیک میل کرکے رقم و اشیاء وصول کرنے میں ملوث گروہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے مکروہ فعل میں ملوث افراد نشان عبرت بن جائے، اگر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو ایسے سکینڈل منظر عام پر آتے رہیں گے، حکومت ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اسلامی سزائیں دینے کا قانون پاس کرے تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے، فاروق احمد خان نے مزید کہا کہ جنسی سکینڈل میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی برابر کی سزا دے جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ملزمان کی پشت پناہی کرکے جرم کو عام کرنے میں ملوث نہ ہو سکے۔۔

یہ بھی پڑھیں  گال ٹیسٹ میں جیت کا خواب دیکھنے والی بھارتی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker