تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں،چوہدری ظہیراختر

ٹیکسلا( نا مہ نگار) پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں، بلدیاتی الیکشن کی طرح پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل یو سی حطار چوہدری ظہیر اختر انکے ممبر ضلع کونسل ہری پور چوہدری اختر نواز نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ،انکا کہنا تھا کہ ریحام خان کے جلسہ میں آمد کے بعد مقامی سطح پر پارٹی کے ووٹوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،دوسری طرف ہمارے مخالفین الیکشن جیتنے کے لئے ووٹوں کی خریدوفروخت میں مصروف ہیں لیکن انھیں یہ معلوم نہیں کہ پیسوں کے لالچ سے لوگوں کے ضمیر نہیں خریدے جاسکتے ،راجہ عامر زمان کی کامیابی کے بعد علاقہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،علاقہ میں راجگان کا وسیع تر اتحاد راجہ عامر زمان کی کامیابی کی دلیل ہے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:عاشق کی محبوبہ سے شادی کرنے پر انکار، محبوبہ کی زیادتی کی ویڈیو نیٹ پر وائرل کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker