تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک و قوم کا غدار ہے،سردارحاجی خان

جھنگ(تحصیل رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک و قوم کا غدار ہے افواج پاکستان کے لئے ہماری جانیں بھی قر بان ہیں ،الطاف حسین کی طرف سے پاک فوج پر کی گئی بیان بازی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف پنجاب کے قائم مقام صدر سردار حاجی خان پٹھان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ملک کا غدار ہے اور اس کی طرف سے پاک فوج پر کی جا نے والی بیان بازی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، حاجی خان نے کہا کہ الطاف حسین کو انٹر پول کے زریعے پاکستان لایا جائے اور اسے عبرت ناک سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے جوان اپنی فیملیز سے دور رہ کر صرف ہمارا تحفظ کرتے ہیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملکی سرحدوں پر پہرہ دیتے ہیں اور ہم سکھ کی نیند سوتے ہیں ان کے لئے ہماری جان تک قربان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کے سپہ سالارجنرل راحیل شریف ایک ایماندار اور نڈر سپوت ہیں ان کی کوششوں اور بہتر حکمت عملی سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور آپریشن ضرب عضب تیزی سے کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسجد نبویﷺ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، نماز فجر ادا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker