تازہ ترینعلاقائی

قصور:ملکی تاریخ میں بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل

قصور(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں ایک گینگ نے دہشت پھیلا رکھی ہے جو تقریبا دس سال سے بچوں کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے بلکہ ان کی ویڈیو بناکر بچوں کے والدین کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔ معاشرتی بے حسی اور سرکاری نااہلی کا عالم یہ ہے کہ گینگ طویل عرصے تک آزادی سے مکروہ دھندے میں مصروف ہے اور کبھی پکڑائی نہیں دی ۔گنڈا سنگھ والا میں کرمنلز کا گینگ دس سال سے سرگرم تھا۔زیادتی کے شکار والدین سے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھی بٹورے گئے۔تحقیقات سے اب تک280 بچوں سے زیادتی کی 400 ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔گینگ میں 25 سے زائد لوگ شامل ہیں ان گھنائونے واقعہ سے اہل علاقہ بے بس اور حکام بے حس نظر آئے ہیں۔یہ واقعات خاموشی سے چلتے رہتے اگر قصور کے اہل علاقہ بچوں سے زیادتی پر گھروں سے باہر نہ نکلتے۔ واقعہ تب سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے زیادتی کا شکار ایک بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے عدم تعاون پر پولیس سے مڈبھیڑ ہوگئی ، اس تصادم میں پولیس آفیشلز سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ، جب میڈيا کی نظر اس ایشو پر پڑی تو پتہ چلا کہ عرصہ دراز سے یہاں بچوں سے زيادتی کے واقعات ہورہے ہيں ، نہ صرف بچوں سے زیادتی کی جاتی ہے بلکہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی بدفعلی پر مجبور کیا جاتا ہے ، ان کی فلمیں بنائی جاتی ہيں اور پھر عزت کا بھر م رکھنے کے لیے ان کے والدین کو بلیک میل کیاجاتاہے ، کئی واقعات میں بچے خود بھی اپنے گھروں سے زیورات چوری کرکے ان بلیک میلرز کو دے چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایک دکھیاری ماں نےبتایا کہ اس نے زیادتی کا شکار بچے کی ویڈیو ضائع کرنے کے لیے بلیک میلرز کو اپنا زیور بیچ کر چھ لاکھ روپے ادا کیے ۔ایک دس سالہ بچے کا کہنا ہےکہ وہ گن پوائنٹ پر ان کرمنلز کی زیادتی کا شکار ہوا۔ایک اور متاثرہ بچے کی ماں کا کہنا ہے اس گاؤں میں ہر بچہ ان کرمنلز کی زیادتی کا شکار ہوچکا ہے ۔ایک اور لڑکے کا کہنا ہے دوہزار چھ میں جب وہ نو سال کا تھا تو اس گینگ کے ہتھے چڑھا اور زیادتی کا شکار ہوا ۔ایک اور دس سالہ بچی کے والدین کا کہنا تھاکہ ان کی بچی کو اسکول یونیفارم میں زيادتی کا نشانہ بناکر فلمایا گیا پھر انہیں بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے ہتھیائے گئے ، لیکن پھر اس گینگ نے ان کی بچی کی ویڈیو ضائع نہیں کی ، یہی نہیں بلکہ ایک بچے نے بتایا کہ گینگ میں شامل شیرازی نامی شخص اسکائپ پر بیرون ملک کسی کو ویڈیو فراہم کرنے اور اس کے بدلے رقم کا کی بات کررہا تھا ۔پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیڈ صبا صادق نے اس اسکینڈل کو بچوں سے زیادتی کا ملکی تاریخ کا سب سےبڑا اسکینڈل قرار دیا ہے ، اور اس کی انکوائری کا اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ وزیراعلی بھی اس معاملے پر وفاقی سطح پر آواز اٹھائيں گے

یہ بھی پڑھیں  انضمام الحق کاا فغان کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کامعاہدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker