بین الاقوامیتازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، لارڈ نذیر احمد

برطانیہ(ڈیسک نیوز)برطانوی ہائوس آف لارڈز کے ممبر لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو فنڈنگ بھارت سے ہوتی ہے جو پاکستان سے لندن تک جاتی ہے، جنرل راحیل شریف پر پوری دنیا کا اعتماد ہے۔برطانوی ہائوس آف لارڈز کے ممبر لارڈ نذیر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کچھ کام ہیں جو بڑے مشکوک ہیں، الطاف حسین کی تقاریر کو پاکستان سے غداری کہا جا سکتا ہے ، عمران فاروق قتل کیس میں جو ملوث ہے وہ زیادہ شور مچا رہا ہے، انہوں نے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے جو پاکستان سے لندن تک جاتی ہے۔لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پر نہ صرف پاکستان قوم بلکہ پوری دنیا کا اعتماد ہے، آپریشن ضرب عضب میں جو کامیابی پاک فوج نے حاصل کی ہے وہ پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی انٹیلی جنس ایجنسیز پر سوال بھی نہیں اٹھا سکتا عمران فاروق قتل کیس حکومت کا نہیں میٹرو پولیٹن کا معاملہ ہے ، عمران فاروق پاکستانی ہیں اور ان کے قاتل بھی پاکستانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:خاوند نےبیوی کی انگلی توڑڈالی، مدد کرنے کے بہانے5افراد کی زیادتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker