تازہ ترینعلاقائی

ہمارے مخالفین کے پاس کلاشنکوف کلچر کے علاوہ کچھ نہیں،ڈاکٹر راجہ عامر زمان

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے19تحریک انصاف ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے،اور جدی پشتی عوام کی خدمت کر رہے ہیں،ہمارے مخالفین کے پاس کلاشنکوف کلچر کے علاوہ کچھ نہیں،16اگست کو پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر حلقہ این اے19میں تبدیلی کو یقینی بنائیں،حلقہ کے عوام ضمنی انتخابات میں تاریخی فیصلہ دینگے ،پہلے بھی ہم کامیاب ہوئے تھے مگر سازش کے تحت اس حلقہ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ،انشااللہ عوام کی طاقت اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ،مسلم لیگ ۰ن) نے ضمنی انتخابات میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دی ہین مگر اہل حلقہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے غازی میں چوہدری حق نواز کے ڈیرے پر ایک عظیم الشان اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس جلسہ کی صدارت ملک فقیر آف لڑ ،ٹیکسلا نے کی جبکہ اس موقع پر ایم پی اے فیصل زمان جہازوں والا،الحاج محمد رحمن جہازوں والا،ڈسٹرکٹ چئیرمین عادل اسلم حیات،تحصیل چئیرمین اسلم حیات،ملک خالد تحصیل کونسلر،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بلا تفریق خدمت کو فروغ دیا ہے اور خدمت کا یہ عمل جاری رہے گا ،آپ لوگ یہ انتخاب جیت چکے ہیں صرف رسمی کاروائی باقی ہے ،حلقہ کے عوام بخوبی جانتے ہیں کون لوگ علاقہ سے محبت رکھتے ہیں اور عوام کا درد دل رکھتے ہیں،ہمارے آباؤ اجداد نے بھی نہ صرف اس حلقہ بلکہ پورے خیبر پختون خواہ اور پاکستان کی خدمت کی اور انشااللہ ہم انھیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،اس موقع پر صدر تقریب ملک فقیر آف لڑ ٹیکسلا نے کہا کہ راجہ عامر زمان اہل علاقہ کے دلوں پر راج کرتے ہیں جتنے مرضی ہیں مخالفین الائنس بنا لیں جیت ڈاکٹر راجہ عامر زمان کا مقدر ہیں اور انشااللہ عوام کی طاقت، اپنی کارکردگی اور اللہ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے راجہ عامر کامیاب ہونگے ہماری مالی جانی خدمات انکی ذات کے لئے حاضر ہیں،چوہدری حق نواز میزبان تقریب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں  جمبر:پاکستان کی بقا نظام خلافت راشدہ میں ہے،مقررین سیمنار صدیق اکبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker