پاکستانتازہ ترین

بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے، سرتاج عزیز

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات پر قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائےگا۔ بھارتی الزامات پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔انہوں نے کابل بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،تحریک طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سہولت کار کا کردار نبھاتا رہےگا۔انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئےساٹھ سے ستر فیصد مندوبین نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔علاوہ ازیں ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد کی شرکت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے انحراف ہوگا۔بھارت کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے وفد کو مدعو نہیں کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں  نوشہرہ کے علاقے جہانگرہ میں معضرصحت مرغیاں کا گوشت سر عام فروخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker