پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گھرمنتقل ہوگئے

imran khanلاہور(نامہ نگار) چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کواسپتال سے چھٹی مل گئی ہے، جہاں سے وہ زمان پارک اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں، وہ 3دن لاہورمیں قیام کے بعد اسلام آبادجائیں گے۔ انہوں نے اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بناء پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ واضح رہے کہ عمران خان 7 مئی کو لاہور میں جلسے کے دوران لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے اور شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق عمران خان مزید دو ہفتے تک آرام کریں گے۔ اس دوران ڈاکٹرز ان کا معائنہ کرتے رہیں گے،اس کے بعد وہ اسلام آباد جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا میں احتساب سیل حکومت کے ماتحت نہیں،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker