تازہ ترینعلاقائی

ملتان،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ نہ تھم سکا،طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔lملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے،جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے،جبکہ چھوٹی صنعتیں بند ہونے کے باعث ہزاروں مزدوروں کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker