تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ملک میں جمہوریت کے روپ میں ڈکیٹر شپ قائم ہے ،صدیق خان

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے روپ میں ڈکیٹر شپ قائم ہے ، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،دہشتگردی کے خاتمہ میں پاک افواج کا کردار قابل ستایش ہے ،قوم کے ساتھ معاشی دہشتگردی کرنے والوں کا بھی کڑااحتساب ہونا چاہئے،جنہوں نے عوامی حقوق پر ڈاکہ مار کر کرپشن کے نئے دروازے کھولے،کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،بلدیاتی فنڈز کا استعمال صر ف لوکل باڈیز کے منتخب نمائندوں کا حق ہے، تحصیل ٹیکسلا میں تعمیرو ترقی کے نام پر لوٹ سیل کا بازار گر م ہے ، کرپٹ لوگوں کا آڈٹ ہمارے پرگرام کا حصہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے حاجی یونس کی رہائش گاہ واقع پنڈ گوندل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، صدیق خان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کمر توڑ کر ر کھ دی ہے،جبکہ ضرب عضب آپریش کامیابی سے جاری ہے،بلوچ پٹھان بندوق پھینک پر امن کی طرف لوٹ رہے ہیں،اکنامک کوریڈور منصوبے کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف کا بیان کہ ملک دشمن قوتیں اسے ناکام بنانے کے درپے ہیں،مگر پاک فوج انکے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،پوری قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے کے خلاف ہیں ،جو کہ ملکی آئین اور قانون سے غداری کے مترادف ہے،عوام نے پی ٹی آئی کو منڈیٹ دیا سب کو اسکا احترام کرنا چاہئے،ترقیاتی منصوبوں کی تختیاں غیر قانونی فعل ہے،بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی میں عوامی فنڈز کا اجراء اصولوں کے منافی ہے،غیر جمہوری سوچ رکھنے والے اور اس حلقہ سے شکست سے دوچار ہونے والے وزیر موصوف اپنوں کو نوازنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے،ٹیکسلا میں کمیشن مافیا کا راج ہے،پولیس اور انتظامیہ انکے گر کی لونڈی بنی ہوئی ہے،آمدہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے رگنگ کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے،جس طرح حلقہ این اے 53 پی پی سات پی پی آٹھ سے مسلم لیگ ن کا صفایا کیا اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی انکا بوری بسترا گول کردیں گے ،کینٹ بورڈ واہ ٹیکسلا کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی نے اپنی واضح برتری برقرار رکھ کر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا،ٹیکسلا سے ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ،کرپٹ سسٹم کے خاتمہ کے لئے پی ٹی آئی اپنا کردار ادا کر تی رہے گی،اس موقع پر ملک پرویز ، عامر اقبال خان،شیراز احمد شیرازی،عابد شاہ،ملک غلام ربانی ، صغیر آف پنڈ گوندل ،کے علاوہ کارکنان پی ٹی آئی کی کثیر تعداد موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی مچھیروں کی رہائی کا حکم دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker