پاکستانتازہ ترین

پرانے طرز کی سیاست اور انداز حکومت ناکام ہوگئے، عمران خان

ہری پور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پرانے طرز کی سیاست اور انداز حکومت ناکام ہوگئے اس لئے ہری پور میں 16 اگست کو پرانے اور نئے پاکستان والوں کا مقابلہ ہوگا۔ ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آچکی اور لوگ اپنے حقوق جان چکے ہیں، مغرب میں لوگ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں،تحریک انصاف نے اقتدارکو نچلے طبقے تک منتقل کردیا، خیبرپختونخوا کے ہرضلع، تحصیل یونین کونسل اور گاؤں میں پیسے دیں گے، لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ انہیں پیسہ کہاں خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں نظام کی تبدیلی سےآتی ہے ، صوبے میں پہلی دفعہ فنانس کمیشن ایوارڈ دیں گے، تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر کو احتساب کے لئے جیل میں ڈالا گیا،خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیرپرکرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کیں کیا کبھی ایسا ہوا کہ وزیرکواحتساب کمیشن اٹھا کرلے جائے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں نے خیبرپختونخوا کےعوام کو تھانا،کچہری، پٹواری سےآزاد کرانے کا عزم کیا تھا، تبدیلی تب آئےگی جب ایک پولیس والاعام آدمی اوروزیرمیں فرق نہیں کرے گا، حکمران عوام کے ٹیکس پر کام کرتے ہیں کسی پراحسان نہیں کرتے،عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اپنے ناموں کے اشتہاری بورڈ لگانا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ساری جماعتوں نے ہمارے خلاف مل کر آپریشن لڑا لیکن یہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ ہم نے پولیس اور سرکاری مشینری کا استعال کیا، خیبرپختونخوا میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی ہوئی جس پر دوبارہ انتخابات کرائے گئے لیکن دوبارہ انتخابات میں تحریک انصاف کو 45 فیصد ووٹ ملے اور ہم نے کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی،پاکستانی خوددار قوم ہے اور اسے کسی کے سامنے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، سندھ اور پنجاب کے لوگ دیکھیں گے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کس طرح آتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قصور میں جو بچوں کے ساتھ ہوا اس کا انتہائی دکھ ہے، قصور واقعے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھائیں

یہ بھی پڑھیں  کروناوائرس۔۔اللہ ہی بچائے گ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker