تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہونگے مسلم لیگ(ن) کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے،ملک سلیم

ٹیکسلا( نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے راہنما و امیدوار برائے کونسلر بلدیہ ٹیکسلا ملک محمد سلیم عرف ماما سلیم نے کہا ہے کہ جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہونگے مسلم لیگ(ن) کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے،میں چوہدری نثار علی خان کا سپاہی ہوں اور پارٹی کو نقصان پہنچانے نہیں دونگا، صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ دیگر وارڈز میں بھی پرانے لیگی کارکنان کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، چوہدری نثار علی خان اسکا نوٹس لیں،انتخابی کمیٹی پسند نا پسند کی بنیاد پر ٹکٹ دے رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر امیدوار برائے کونسلر میرشاہین اور ملک صدیق بھی انکے ہمراہ تھے، ملک سلیم نے کہا کہ ہماری پچیس سالہ کاوشوں پر ایک منظم سازش کے تحت پانی پھیرا جا رہا ہے ،ہم کسی صورت پارٹی کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے،انھوں نے کہا کہ جسطرح ٹکٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں اسکا بھرپور فائدہ ہمارے مخالفین اٹھائیں گے،جس سے ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،میں کوئی کٰراتی سیٹ نہیں لوں گا اور نہ ہی الیکشن سے دستبردار ہوں گا،میری پارٹی کے لئے خدمات ہیں جنھیں یکسر نظر انداز کر دیا گیا،میرا احتجاج میرٹ پر فیصلہ ہونے تک جاری رہے گا، اس موقع پر میر شاہین نے کہا کہ ہماری چوہدری نثار علی خان سے اپیل ہے کہ انتخابی کمیٹی کے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے اور ایسے امیدوار میدان میں لائے جائیں جو مخالفین کو ہرا سکیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی کو نہ تو نقصان پہنچے اور نہ ہی کوئی دوست ناراض ہو،بلکہ مل جل کر ایسے فیصلے کئے جائیں جس سے پارٹی مضبوط ہو اور مخالفین کی راہ روکی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  اکبر بگٹی کیس:جام یوسف،شیرپاوٴاور شعیب نوشیروانی کی عبوری ضمانت منسوخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker