تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:تاجروں کی طرف سے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن کروانے کا مطالبہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تاجروں کی طرف سے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن کروانے کا مطالبہ،سلیکشن کی وجہ سے انجمن تاجران کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے تاجروں کے مسائل کا حل الیکشن ہی ہے، مقررین کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے جزل سیکرٹری کے الیکشن کیلئے ممبران انجمن تاجران کا اجلاس ہوا، جس میں جمیل قادری ، حاجی سرفراز احمد، میاں شفیق احمد، سابقہ جزل سیکرٹری امجد رحمانی ودیگر مقررین نے کہا کہ انجمن تاجران کے جزل سیکرٹری کی سیٹ خالی ہو چکی ہے جس پر تاجروں کی طرف سے الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر صدر ظہور شاہین روپال نے تاجروں کی اکثریت کے دستخط کروا کر دینے کو کہا تھاہم نے 265تاجروں کے دستخط کروا کر دئیے تھے جسے صدر انجمن تاجران نے رد کر دیا تھا، جب تک انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہوئے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے، ہم سلیکشن کے ذریعے مردہ تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کے ذریعے زندہ تنظیم چاہتے ہیں، تاجروں کی ایک فعال تنظیم ہونی چاہئے جو تاجروں کے مسائل میرٹ پر حل ہو سکیں، ہمیں کسی بھی احتجاج کا حصہ بننے کی بجائے تاجروں کے مسائل کیلئے احتجاج کرنا چاہئے،انجمن تاجران کے مسائل ایگزیکٹو کمیٹی کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں، تاجروں کی بڑی تعداد نے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا، امجد رحمانی نے کہا کہ ٹرانسفارمر کیلئے کوشش کرنے والے اپنی کوششیں بند کر دیں میں ایک ماہ کے اندر لگوا کر دوں گا،گزشتہ چھ سال تنظیم کا کوئی حساب نہیں دیا گیا،

یہ بھی پڑھیں  سکھر: چار بچوں کی ماں کو شوہر نے کاری قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker