پاکستانتازہ ترین

قصورمیں بچوں سے درندگی کا واقعہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے، سراج الحق

قصور(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قصور کے معصوم بچوں سے درندگی کا واقعہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے، اگر دہشت گردوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جا سکتا ہے تو اس گھناؤنی حرکت سے بڑی دہشت گردی کیا ہوگی۔ اس کیس کو بھی فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ قصور میں متاثرہ بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کا واقعہ معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ ظلم کےخلاف آواز اٹھانے والے قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور منتخب نمایندوں کونوٹس بہت پہلے لے لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی بےحرمتی پرشدیدصدمہ ہوا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سانپ اور بچھوؤں جیسے انسان موجودہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں نے انصاف کیلئے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظلوم کی بجائے ظالم کا ساتھ دیا، پنجاب حکومت نے آواز اٹھانےوالوں کےخلاف مقدمات بنائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پوری قوم کی عزت اورغیرت کا مسئلہ ہے۔ سینئروکلاء ہمارےساتھ آئےجومظلوم خاندانوں کوانصاف دلائیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قصور واقعے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان:24گھنٹوں میں دوسراڈرون حملہ،4ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker