تازہ ترینفن فنکار

بھارتی گلوکارسکھ بیرسنگھ 27 ہزارڈالربرآمد ہونے پرلاہورایئرپورٹ سے فرار

لاہور(نمائندہ شوبز)بھارتی گلوکار سکھ بیر سنگھ سے لاہور ایئر پورٹ پر 27 ہزار ڈالر برآمد ہو نے پر ان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم وہ کسٹم حکام کو چکما دے کرفرار ہوگئے۔سکھ بیر سنگھ لاہور ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ دوران تلاشی ان کے بیگ سے 27 ہزار ڈالر برآمد ہوئے جس پر اے ایس ایف حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔ سکھ بیر سنگھ کو کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا تاہم وہ انہیں چکما دیتے ہوئے اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے کسٹم حکام کی تحویل سے سکھ بیر سنگھ کے فرار کا نوٹس لیتے ہوئے27 ہزارڈالر برآمد ہونے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ مسافر بیرون ملک اپنے ساتھ 10 ہزار ڈالر کی رقم لے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عطاء الحق قاسمی کے معشوق!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker