پاکستانتازہ ترین

ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال پر پابندی

carاسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشن مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔۔ پابندی کا اطلاق پچیس مئی سے ہوگا ۔۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ اس سے مستثنی ہوگی ۔ وہ دن گئے۔۔جب بڑی گاڑی والے بادشاہ ہواکرتے تھے۔۔۔۔۔۔اب تو جس کی گاڑی ہزارسی سی سے زائد کی ہوگی۔۔۔۔اس کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔۔۔ نگران وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ایسی گاڑیوں کے سی این جی استعمال کرنےپرپابندی ہوگی اورایسی ویسی نہیں کڑی پابندی  پہلی خلاف ورزی کرنے پر سی این جی اسٹیشن کو پچاس ہزار، دوسری خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے والا سی این جی اسٹیشن ایک سال کیلئے بند کردیا جائے گا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے سی این جی کے استعمال پر پابندی لگانا نگراں حکومت کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔ اور اس فیصلے کوقبول نہیں کیاجائے گا۔۔

یہ بھی پڑھیں  شدید دھند کے دوران اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker