تازہ ترینکھیل

نامورغیرملکی کرکٹرزپاکستان سپرلیگ کھیلنے کوتیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سات ٹیسٹ ممالک کے معروف غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت پررضامندی ظاہرکردی ہے۔ معاہدوں کوحتمی شکل دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد پی سی ایل کے انعقاد کااعلان کریگا۔ ٹی ٹوئنٹی لیگ آئندہ سال فروری مارچ میں قطرمیں منعقد ہوگی۔ غیرملکی کنسلٹنٹ فرم کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق سات ٹیسٹ ممالک کے معروف کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے کرکٹرز کی جانب سے مثبت جواب کے بعد انہیں معاہدے کی کاپیاں ارسال کردی گئی ہیں۔ جن کوجلد حتمی شکل دی جانے کی توقع ہے۔ٹی ٹوئنٹی لیگ اگلے سال فروری مارچ میں قطر میں منعقد ہوگی۔ پی سی بی نے قطر اسپورٹس بورڈ کو اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے تجاویز پیش کی ہیں۔ ان کا جواب ملنے کے بعد پی سی بی پی سی ایل کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے غیرملکی کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔جس کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سات ممالک کے کھلاڑیوں کے ایجنٹ سے گفتگو سود مند رہی ہے۔وینیو اور تاریخوں کے اعلان کے بعد ان کے ساتھ معاہدوں کو فائنلائز کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان میں کرس گیل،کمارسنگاکارا، مہیلا جے وردنے،مارٹن گپٹل، کیون پیٹرسن اورشاکب الحسن جیسے بین الاقوامی سطح کے کرکٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی پی اواوکاڑہ نے دوسب انسپکٹرزسمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker